جرمن فٹ بال فیڈریشن نے نسل پرستی کے الزامات کو رد کر دیا

منگل 24 جولائی 2018 22:25

جرمن فٹ بال فیڈریشن نے نسل پرستی کے الزامات کو رد کر دیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) جرمن فٹ بال فیڈریشن نے میسوت اوزِل کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کسی نسل پرستانہ سرگرمی میں ملوث نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمن فٹ بال کھلاڑی میسوت اوزِل نے قومی فٹ بال فیڈریشن پر ’نسل پرستی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ اوزِل کا کہنا تھا کہ فٹ بال فیڈریشن نے انہیں ترک نڑاد ہونے کی وجہ سے پروموشنل مہم سمیت متعدد امور میں جان بوجھ کر پیچھے رکھا تھا۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے نمائندے، ملازمین، رکن کلب اور لاکھوں رضاکار ہر طرح کی نسل پرستی کو مسترد کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 22:25:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :