یونس خان کا تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 24 جولائی 2018 21:49

یونس خان کا تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2018 ء) یونس خان کا تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ، اکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہوگا۔ انتخابات سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے بھی خوب دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انتخابات سے قبل کئی قومی کرکٹرز کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

کرکٹرز کی اکثریت نے عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے اب یونس خان کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل یونس خان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب قومی ٹیم کے دو لیجنڈری فاسٹ باﺅلر ز وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد دنیاکے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے نعرے کا ساتھ دینے کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوری قوم 25جولائی کو عام انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں کامیابی کے ساتھ مرکزی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے عام انتخابات سے قبل اپنے سابق کپتان عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،اپنے ایک ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ” اب بہت ہوگیا ، تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے،الیکشن کے لیے نیک تمنائیں عمران خان ،ہم آ پ کے ساتھ ہیں“،
ایک اور ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ” اس ملک میں بہتری لانے کے لیے جو چاہیے وہ عمران خان کے پاس ہے لیکن آپ کو تن من دھن کی بازی لگانا ہوگی،آپ کی دیانت داری پر کوئی شک نہیں کرسکتا ہے اور اس وقت ملک کو اسی کی ضرورت ہے ،ایک دیانت دار لیڈر“۔

دوسری جانب لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ، اپنے ٹویٹ میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ” یہ آپ کی قیادت ہی تھی’کپتان ‘ جس کے باعث ہم 1992ءکا عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب بھی آپ کی قیادت میں ہی ایک بار پھر عظیم جمہوری ملک بن سکتے ہیں “۔

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” کیا آپ کو لگتا ہے کہ عمران خان ہمارے اگلے وزیر اعظم ہوسکتے ہیں ؟ ، کیا آپ الیکشن میں صحیح امیدا وار کا انتخاب کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں گے ؟ “۔
یا د رہے کہ عمران خان 1996ءمیں سیاست میں آمد سے قبل پاکستان کے مشہور ترین کھلاڑی تھے،عام انتخابات سے قبل بھی انہیں ملک کے اہم حلقوں کی حمایت حاصل ہے اور بہت سی اہم شخصیات نے الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 21:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :