12.17 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی، دھونی کا فیلڈ سے باہر بھی ریکارڈ

بدھ 25 جولائی 2018 15:49

رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔

(جاری ہے)

دھونی نے 2017-18کے مالی سال کے دوران12.17کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انھوں نے اگلے مالی سال کیلیے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔اس سے قبل 2016-17کے سال میں دھونی نے 10کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی تھی، تب وہ اپنی اسٹیٹ کے دوسرے ٹیکس ادا کرنے والوں سے آگے نہیں نکل پائے تھے۔
وقت اشاعت : 25/07/2018 - 15:49:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :