ورلڈ جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کو پلے آف میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں شکست، گرین شرٹس کا ساتویں پوزیشن کیلئے (کل) ہانگ کانگ سے مقابلہ ہو گا

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:10

ورلڈ جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کو پلے آف میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں شکست، گرین شرٹس کا ساتویں پوزیشن کیلئے (کل) ہانگ کانگ سے مقابلہ ہو گا
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) ورلڈ جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان کو پلے آف میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کا ساتویں پوزیشن کیلئے (کل) اتوار کو کینیڈا سے مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا چیمپئن شپ میں ہفتہ کو پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے سلسلے میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو 2-1 سیٹس سے ہرایا، پہلے مینز سنگلز مقابلے میں پاکستان کے عباس زیب نے کینیڈین کھلاڑی جیمز فلائن کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں کینیڈا کے جارج کرائون نے پاکستان کے محمد عزیر کو ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن مینز سنگلز مقابلے میں کینیڈا کے ریان پیکن نے پاکستانی کھلاڑی حارث قاسم کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی، پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے آج اتوار کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی۔

وقت اشاعت : 28/07/2018 - 22:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :