زخمی رومان رئیس کاکیریئر خطرے سے دوچار
فاسٹ باﺅلر پاکستان سپر لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے
ذیشان مہتاب پیر 30 جولائی 2018 14:57
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2018 ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس نے گھٹنے کی انجری سے پریشان ہوکر گذشتہ دنوں اپنے گھٹنے کا آپریشن کرالیا ہے۔وہ چھ ماہ سے اپنی فٹنس سے جنگ لڑرہے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ رومان رئیس نے آپریشن کراچی کے ایک ہسپتال کرایا ہے اس سے قبل گذشتہ ہفتے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی اپنے ہاتھ کا آپریشن کروایا تھا۔اسد شفیق بھی ری ہیب سے گذر رہے ہیں۔عام انتخابات کے موقع پر رومان رئیس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے دائیں پاﺅں پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں چھڑی ہے۔رومان رئیس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صفورا کے قریب ایک نجی ہسپتال میں انکا آپریشن ہوا ہے۔
ڈاکٹروں کی ہدایت پر اب وہ ری ہیب سے گذر رہے ہیں۔حیران کن طور پر رومان رئیس کے آپریشن سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل لاعلم ہے حالانکہ رومان رئیس کا پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ ہے۔وہ گذشتہ دنوں پی سی بی کی قومی اکیڈمی میں میڈیکل پینل کے پاس علاج کرارہے تھے لیکن ری ہیب کے دوران وہ کراچی آئے اور انہوں نے گھٹنے کا آپریشن کرادیا۔26سالہ رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9ون ڈے اور8ٹی ٹونٹی کھیل چکے ہیں۔ وہ 28فروری کو شارجہ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران اسلام آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے۔رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گراﺅنڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو سٹریچر پر ڈال کر گراﺅنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 30/07/2018 - 14:57:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
-
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ، سری لنکا اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے