بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ہوم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 30 جولائی 2018 22:03

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ہوم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ہوم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔ سلہٹ 3 سے 7 نومبر تک پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کریگا، اس کے ساتھ ہی وہ بنگلہ دیش کا آٹھواں ٹیسٹ وینیو بن جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، زمبابوین ٹیم 16 اکتوبر کو ڈھاکہ پہنچے گی اور وہ 19 اکتوبر کو ٹور ون ڈے میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز سے قبل زمبابوین ٹیم 29 سے 31 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، اس کے بعد بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/07/2018 - 22:03:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :