پاکستانی کلب واپڈا کو ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست، قازقستان کلب نے واپڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی، واپڈا تیسری پوزیشن کے میچ میں (آج) ویتنام کلب کے مدمقابل ہو گا

اتوار 5 اگست 2018 21:20

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) پاکستانی کلب واپڈا کو ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، قازقستان کلب نے واپڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی، واپڈا تیسری پوزیشن کے میچ میں (آج) پیر کو ویتنام کلب کے مدمقابل ہو گا۔

(جاری ہے)

میانمار میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا اور قازقستان کلب کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے واپڈا کا ساتھ نہ دیا اور قازقستان کلب نے واپڈا کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے سیٹ میں پاکستان واپڈا نے قازقستان کلب کو 25-14 سے ہرایا، قازقستان کلب نے دوسرا اور تیسرا سیٹ 32-30 اور 25-16 سے جیت کر واپڈا کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل کی، چوتھے سیٹ میں پاکستان واپڈا نے حریف کلب کو 25-18 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں قازقستان کلب نے واپڈا کو 15-11 سے ہرا کر مجموعی طور پر 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پاکستانی کلب واپڈا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں آج پیر کو ویتنام کلب کا چیلنج درپیش ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/08/2018 - 21:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :