سٹی اوپن ٹینس، ایلکس ڈی مینار مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، مائیک برائن اور راجر ویسلین مینز ڈبلز فائنل میں داخل

اتوار 5 اگست 2018 21:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں ایلکس ڈی مینار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی اینڈری ربلیف کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسری جانب مینز ڈبلز سیمی فائنل میں امریکہ کے مائیک برائن اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیافوئے اور کڈلا پر مشتمل امریکن جوڑی کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2018 - 21:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :