اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 6 اگست 2018 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سلیم چوہدری نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو کھیل کے میدان میں قوانین کی پابندی کرنی چاہئے اور کھیل بھائی چارے کا درس دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو اپنی صفحوں میں اتحاد رکھنا چاہیئے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 13:46:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :