اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ، ینگسٹرز کلب نے روور کلب کو ہرا دیا

پیر 6 اگست 2018 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ینگسٹرز کلب نے روور کلب کو5-3 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں ینگسٹرز کلب کی جانب سے طحہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے سات منٹ بعد روور کلب کے وسیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں کو پانچ ، پانچ پنلٹی ککس دی گئی۔، پنلٹی ککس پرینگسٹرز نے چار اور روور کلب نے دو گول کئے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ ناک سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 13:46:49