اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، بولان کلب اور القائم کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 7 اگست 2018 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں بولان کلب اور القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا، میڈیا کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سی ڈی اے، اسلام آباد، ایجوکیشن، مہران، ینگسٹرز، یوتھ پاور، کرن، پونا کلب، ذیشان، روور، پاک سپورٹنگ، حیدری، ماڈل ٹائون، قائداعظم، ایلیٹ ، کارواں، اکبر، بولان، القائم، راوی ، غوری، سوہان، ہما، گنگال، یونائیٹڈ، جی ایٹ یونائیٹڈ، بلتستان، اے جے کے اور بہارہ کہو کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر فیفا رولز کے مطابق کھیلا جا رہا ہے،ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی-
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 12:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :