اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو ہرا دیا

منگل 7 اگست 2018 13:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو4-2 گول سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس سے پر ہوا، اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری مہمان خصوصی تھے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں کو پانچ ، پانچ پنلٹی ککس دی گئی جس پر ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو4-2 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پنلٹی ککس پر ایلیٹ کلب کے حسیب، فہد، دانش، کامران نے جبکہ کارواں کی جانب سے اعتزاز اور جہانگیر نے ایک، ایک گول کیا، ریفریز کے فرائض چمن خان، شمنون اور علی نواز نے انجام دیئے، میڈیا کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سی ڈی اے، اسلام آباد، ایجوکیشن، مہران، ینگسٹرز، یوتھ پاور، کرن، پونا کلب، ذیشان، روور، پاک سپورٹنگ، حیدری، ماڈل ٹائون، قائداعظم، ایلیٹ، کارواں، اکبر، بولان، القائم، راوی، غوری، سوہان، ہما، گنگال، یونائیٹڈ، جی ایٹ یونائیٹڈ، بلتستان، اے جے کے اور بہارہ کہو کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ناک ائوٹ سسٹم پر فیفا رولز کے مطابق کھیلا جا رہا ہے، ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 13:04:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :