جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے حامی بھر لی

muhammad ali محمد علی منگل 7 اگست 2018 21:39

جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے حامی بھر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2018ء) جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے سلسلے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی کئی بڑی ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے رضامند ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جو ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہیں ان میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ  شامل ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان کا شیڈول کافی مصروف ہوگا، اس لیے ان ممالک کے ساتھ ہوم سریز کا انعقاد پی ایس ایل 4 کے بعد ہی ممکن ہے۔ جبکہ ان ممالک کی ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے کچھ روز قبل ہی پاکستان کی جانب سے دیے گئے دورے کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جبکہ پی سی بی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے کیلئے پی ایس ایل 4 کے بیشتر میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 21:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :