جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل کھیلے جائیں گے

بدھ 8 اگست 2018 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے، جی نائن گرائونڈ میں بارہ کہو کلب کا مقابلہ آزاد جموں کشمیر سے ہوگا جبکہ ٹی اینڈٹی گرائونڈ میں القائم کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، میڈیا کمیٹی کے ممبر سردار سبحان سلیم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں-
وقت اشاعت : 08/08/2018 - 12:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :