لارڈز ٹیسٹ سے قبل سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر زخمی ہونے سے بچ گئے

اینڈرسن نے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4مرتبہ آﺅٹ کررکھا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 اگست 2018 15:16

لارڈز ٹیسٹ سے قبل سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر زخمی ہونے سے بچ گئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2018 ء) بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے ہی دن شکست دینے کے بعد انگلش کرکٹرز ان دنوں سیرو تفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اسی دوران انگلش فاسٹ باو¿لر جیمز اینڈرسن بڑی انجری سے بال بال بچ گئے۔انگلینڈ نے ہفتے کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارت کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور اگلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں سے قبل ان دنوں انگلش کرکٹرز گھومنے پھرنے اور سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔

ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ با ﺅ لرز جیمز اینڈرسن اورسٹورٹ براڈ نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے گالف کھیلنے کا فیصلہ کیا جو اینڈرسن کو زیادہ راس نہ آیا۔اینڈرسن نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاکہ وہ گیند کو درختوں سے گھری جگہ کے بجائے ایک کھلی جگہ تک پہنچا سکیں لیکن ان کے شاٹ پر گیند ایک درخت سے ٹکرا کر ان کے چہرے سے جا لگی۔

(جاری ہے)

تاہم خوش قسمتی سے اینڈرسن کو کوئی انجری نہیں ہوئی اور سٹورٹ براڈ نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں تصدیق کی کہ اینڈرسن خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ 2014ءمیں بھارت کے دورہ انگلینڈ کے دوران جیمز اینڈرسن نے ویرات کوہلی کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کیے رکھا تھا اور موجودہ بھارتی کپتان نے اس وقت سیریز میں اینڈرسن کی محض21گیندوں کا سامنا کیا تھا ،ا س دوران وہ صرف 6رنز سکور کرسکے تھے اور اینڈرسن نے 4مرتبہ انہیں اپنا شکا ر بنایا تھا۔36سالہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر ہیں ، وہ اب تک 139میچز میں19 27.کی اوسط سے544ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں 25مرتبہ ایک اننگز میں 5یا اس سے زائد شکار اور 3مرتبہ میچ میں 10یا اس سے زائد وکٹوں کی پرفارمنس شامل ہے۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/08/2018 - 15:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :