سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ 12 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا

مہمان پروٹیز کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

جمعرات 9 اگست 2018 12:21

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواںاور آخری میچ 12 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے جو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے میچ میں پروٹیز کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 12:21:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :