جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، غوری کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی فتح

جمعرات 9 اگست 2018 15:37

اسلام آباد ۔09 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) غوری کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے میچز جیت لئے۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں غوری کلب نے سوہان کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک غوری کلب کو سوہان کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں غوری کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-0 گول سے جیت لیا۔

سوہان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن نام رہے، فاتح ٹیم کی جانب سے حسن شیرین اور عادل نے دو، دو جبکہ معین نے ایک گول کیا۔ غوری کلب کے حسن شیرین اور گول کیپر عمر فہد نے شاندار کھیل پیش کیا۔ شاہد صدیق نے میچ کمشنر جبکہ ریفری کے فرائض محمد ابراہیم ، چمن خان اور علی نواز نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

جی نائن روور گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 2-1 گول سے شکست دی، وقفے تک جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے یونائیٹڈ کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی، یونائٹیڈ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام ۔

جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی جانب سے فریدین اور عبداللہ نے ایک، ایک گول کیا جبکہ یونائیٹڈ کلب کی طرف سے واحد گول بابر نے کیا۔ جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کے فریدین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، میچ کمشنر کے فرائض نوید اقبال جبکہ ریفریز کے محمد شریف چوہدری، دلاور حسین اور حماد خان شامل ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدور محمد زمان، سید مقبل حسین نقوی، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، غوری کلب کے سیکرٹری راجہ مسعود اور روور کلب کے سیکرٹری کنور عبدالحفیظ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹورنامنٹ جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 15:37:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :