آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی بلے بازوں کے لیے خوشخبری آگئی

کینگروز اکتوبر میں پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اگست 2018 15:30

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی بلے بازوں کے لیے خوشخبری آگئی
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2018 ء) آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلرز پیٹرک کمنز اور جوش ہیزل ووڈ انجری سے مکمل نجات نہ حاصل کرپانے کے باعث اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کے باعث حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی کینگروز سکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے تھے اور رواں سال جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد کسی بھی طر ح کی کرکٹ سے دور ہیں ،اس سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ، ایک سال کی پابندی لگا دی تھی جب کے اوپننگ بلے باز کیمرون بینکروفٹ پر9مہینے کی پابندی لگائی گئی ۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے ددران ون ڈے سیریز کا حصہ نے بن پانے والے کینگرو سپیڈ سٹار مچل سٹارک اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ ڈیوڈ بیکلی کا کہنا تھا کہ پیٹرک کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اپنی انجری سے نجات پانے کے لیے کام کررہے ہیں تاہم اس وقت باﺅلنگ نہیں کررہے لہذا وہ کسی بھی طور پر اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں باﺅلنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ، ان کا کہنا تھا کہ دونوں فاسٹ باﺅلرز نومبر میںجنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈ ے سیریز کے لیے دستیا ب ہوں گے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری جاری کھیں گے ۔

یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد آسٹریلین ٹیم کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی اور اس کے لیے انہیں سٹیو سمتھ اور ڈیوڈوارنر کے ساتھ ساتھ اوپنر کیمرون بینکروفٹ کی خدمات بھی حاصل نہیں ہو گی۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 15:30:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :