فخر زمان نے ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنانے پر پی سی بی کی جانب سے دیا گیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ اے پی ایس پشاور کے بچوں کے نام کردیا

جمعرات 9 اگست 2018 18:36

فخر زمان نے ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنانے پر پی سی بی کی جانب سے دیا گیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ اے پی ایس پشاور کے بچوں کے نام کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لئے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 18:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :