زلمی آزادی کپ کے میچز کا سلسلہ خیبر پختونخواہ میں جاری ہے

یونٹ کے تیسرے روز مانسہرہ زلمی, بٹہ گرام زلمی, صوابی زلمی اور ہری پور زلمی بلیوز نے اپنے میچز جیت لیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 10 اگست 2018 15:45

زلمی آزادی کپ کے میچز کا سلسلہ خیبر پختونخواہ میں جاری ہے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوشی میں زلمی آزادی کپ کا سلسلہ پورے خیبر پختونخواہ میں جاری ہے. ان میچز میں جہاں خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں وہیں مقامی کرکٹ فینز کو بھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے. تیسرے دن کھیلے گئے میچ میں ہری پور زلمی بلیوز نے ایبٹ آباد زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دیدی.

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے عاقب جمشید اٹھاون رنز بناکر نمایاں رہے. دوسرے میچ میں صوابی زلمی گرینز نے بونیر زلمی بلیوز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا .صوابی کی جانب سے ہارون نے اکہتر رنز کی میچ وننگ کھیلی .تیسرے میچ میں بٹہ گرام زلمی نے ہری پور زلمی گرینز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی.فاتح ٹیم کی جانب سے شہریار احمد نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی. ایک اور میچ میں مانسہرہ زلمی نے ایبٹ آباد زلمی بلیوز کو نو وکٹوں سے ہرادیا.فاتح ٹیم کی جانب سے شیر بادشاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں.
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 15:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :