آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا

جمعہ اگست 19:36

آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اکائونٹس محمد طارق تھے جنہوںنے شارٹ لگاکر باضابطہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا،اسنکے ہمراہ بجٹ آفیسر سپورٹس ڈائریکٹریٹ شکیل خان ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر اور سیکرٹری عمرآیازخلیل سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس صدر کے ٹینس کورٹ پر کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ کے پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈ کے میچز کھیلے گئے جن میں جہانزیب نے مدمقابل کھلاڑی امدادخان اور احسان نے کاشف خان کو شکست دیکر مین اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،شاہ حسین نے آمین اللہ کو،فیصل احسان نے زیدرحمن کوہرایا اور اسی طرح پانچویں میچ میں جہانزیب جونیئر نے محمد خان کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیاز خلیل نے بتایاکہ اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں سمیت پشاور کے جونیئرزکیساتھ خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیںگی ۔ٹورنامنٹ فائنل میچ 14اگست کو کھیلا جائیگا۔جسکے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس جنید خان اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ہونگے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 19:36:57

Your Thoughts and Comments