’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں، کپل دیو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کر دی

جمعہ اگست 21:41

’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں، کپل دیو نے عمران خان کی تقریب حلف ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف نے تین بھارتی کرکٹروں کو عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سندھو شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب میں 1992 ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پر بھارتی کرکٹر کپل دیو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب عمران خان بطور وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ مجھے اس لمحے کا شدت سے انتظار ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 21:41:09

Your Thoughts and Comments