سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 11 اگست 2018 12:46

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواںاور آخری میچ کل اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے جو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں اور تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 12:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :