انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی

ہفتہ 11 اگست 2018 12:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے میچز اور نیشنز لیگ میچز میں تین، تین دن کا وقفہ ہے، انگلینڈ نیشنز لیگ میں 8 ستمبر کو سپین کے مدمقابل ہو گی اور تین روز بعد 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی، اسی طرح انگلینڈ کا امریکہ کے ساتھ فرینڈلی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیشنز لیگ میں تین روز بعد 18 نومبر کو اس کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 12:51:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :