رشوت لینے کا الزام،فیفا نے فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر کالوشابوالیاپر پر دوسال کی پابندی عائد کردی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:03

رشوت لینے کا الزام،فیفا نے  فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر کالوشابوالیاپر پر دوسال کی پابندی عائد کردی
لوسانے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) فیفانے گزشتہ روززمبین فٹبال فیڈریشن کے سابق صدراورسال کے سابق بہترین افریقین فٹبالرکالوشابوالیاپررشوت لینے کے الزام میں دوسال کیلئے پابندی عائدکردی ہے ۔

(جاری ہے)

فیفاکی خودمختارانضباطی کمیٹی نے ایک بیان میں کہاکہ54سالہ بوالیاکومتنازعہ قطری کاروباری شخصیت محمدبن ہمام سے تحائف اوردیگرمالی مفادات سے متعلق ایک لاکھ سوئزفرانکس (ایک لاکھ امریکی ڈالرز،88ہزاریوروز)جرمانہ بھی عائدکیاگیاہے ۔ بن ہمام انتہائی امیرترین سابق فٹبال ایگزیکٹوہیں ،جن پرکرپشن کی وجہ سے تاحیات پابندی عائدکی گئی ہے ،ان پر2011ء میں سیپ بلاٹرکے خلاف فیفاکی صدارتی دوڑکیلئے ووٹ خریدنے کی کوشش کاالزام تھا۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 19:03:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :