جشن آزادی کے اور اے ایف ایل پاکستان کپ کے سلسلہ میں مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کے میچز کل کھیلے جائیں گے

پیر 13 اگست 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی اور اے ایف ایل پاکستان کپ کے سلسلہ میں مینز اور ویمنز ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کل منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان الیون سٹار گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود نے بتایاکہ میچز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 13:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :