کرکٹ اسٹارز کا جشن آزادی کے سلسلے میں وطن عزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ،ْ اپنے پیغامات ٹوئٹر پر شیئر کیے

آزادی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد! ،ْوسیم اکرم ،ْ آفریدی ،ْوقار یونس ،ْحفیظ ،ْ فخر زمان ،ْ عماد وسیم ،ْ حسن علی

منگل 14 اگست 2018 18:06

کرکٹ اسٹارز کا جشن آزادی کے سلسلے میں وطن عزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ،ْ اپنے پیغامات ٹوئٹر پر شیئر کیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے جشن آزادی کے سلسلے میں وطن عزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغامات ٹوئٹر پر شیئر کیے۔سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم نے اپنے مستقبل کا جشن منا یاسابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں لکھاکہ آئیں اس جشن آزادی پر مل کر عہد کریں کہ ہم سب اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ آزادی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد!سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ تمام دوستوں، ہم وطنوں کو 14 اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔قومی کرکٹر سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے، ملک سے محبت کریں، ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی مدد کریں پاکستان زندہ باد۔

‘‘قومی کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔عمر اکمل نے قومی ترانے کی ایک بہت خوبصورت ویڈیو شیئر کراتے ہوئے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔قومی کرکٹر شعیب ملک نے جنید جمشید کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اورتمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اس دن اپنے گھر کو بہت یاد کررہے ہیں۔کرکٹر جنید خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’آئیں اپنے ملک کو ایک بہتر جگہ بناتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کی عزت کرنے کا پیغام دیا۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 18:06:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :