سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سرینا ولیمز، سبالینکا، ایلیز کورنیٹ، آزارینکا اور کزنٹسوا نے ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا

منگل 14 اگست 2018 18:20

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سرینا ولیمز، سبالینکا، ایلیز کورنیٹ، آزارینکا اور کزنٹسوا نے ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سرینا ولیمز، سبالینکا، ایلیز کورنیٹ، وکٹوریہ آزارینکا اور سوتیلانا کزنٹسوا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی گوریلووا کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، سبالینکا نے برطانیہ کے جوہانا کونتا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کی ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے اوسٹاپینکو کو شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا نے ووگل کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، وکٹوریہ آزارینکا نے سوریز نوارو کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 14/08/2018 - 18:20:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :