لاہور ،جشن آزادی کی مناسبت سے تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ آکل سے شروع ہوگا

منگل 14 اگست 2018 22:37

لاہور ،جشن آزادی کی مناسبت سے تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ آکل سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ کل بروز بدھ 15 اگست سے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز تیسرے کوالیفائنگ رائونڈ کے چار باقی میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں رئیس خان نے مجاہد حسین کو 1/11,11/3, 11/8, 11/7 سے، صدام الحق نے معین رئوف کو 11/7, 11/7, 11/3 سے ، عباس شوکت نے حارث قاسم کو 9/11, 11/9, 11/9, 11/9 سے جبکہ آخری میچ میں عزیر رشید نے محمد سمیع اللہ کو 4/11, 7/11, 11/1, 11/8m 11/9 سے ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مختار کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ مہیا کیے جائیں۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام کورٹس کی تزئین و آرائش بھی کروائی ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 22:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :