ضلع ناظم کوہاٹ نے محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ کا افتتاح کردیا

منگل 14 اگست 2018 22:43

ضلع ناظم کوہاٹ نے محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ کا افتتاح کردیا
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر دوسروںکے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید سکندر شاہ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں،کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مذکورہ چیمپیئن شپ میں 38رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا اور کوہاٹ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ضلع ناظم نسیم آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نئی نسل کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد وقت کی ٖضرورت ہے اسی کے پیش نظرپی ٹی آئی کی حکومت تعلیم اور صحت کے بعد اس اہم شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلعی حکومت کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 22:43:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :