بین سٹوکس ایک مرتبہ پھر نظر انداز، انگلینڈ کا بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 15 اگست 2018 10:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، آل رائونڈر بین سٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے بھی نظر انداز کر دیا گیا، آل رائونڈر معین علی اور جیمی پورٹر 13 رکنی سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹرکک، ثام کیورن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، جیمی پورٹر، عادل راشد اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 10:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :