شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کوبھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز

سابق قومی کپتان نے ٹینس سٹارکو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اگست 2018 13:59

شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کوبھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2018 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارک باد دی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”آپ کی ’انڈین بھابھی‘کی طرف سے آپ سب کو جشن آزادی کی مبارک باد“،
 آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارک باد دی ہے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک باد“۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بھارتی صارف کی جانب سے ثانیہ مرزا پوچھے جانے و الے سوال کہ آپ کا یوم آزادی آج ہے پر ثانیہ نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” جی نہیں میرا یوم آزادی آج نہیں بلکہ کل ہے، اور میرے شوہرا ور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے“۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار گزر رہے ہیں جس کے حوالے سے ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے بچوں کے نام میں ’مرزا ملک‘ ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلانا شروع ہوگئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 13:59:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :