عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی21 ویں برسی (کل)منائی جائیگی

بدھ 15 اگست 2018 17:15

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی21 ویں برسی (کل)منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی21 ویں برسی (کل)16 اگست بروز جمعرات کومنائی جائے گی وہ 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں ملک کے نامور قوال فتح علی خان کے گھر میں پیدا ہوئے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیوں میں’’علی مولاعلی‘ دم مست قلندر مست مست ‘‘یادگار ہیںانہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی دی اور کئی میوزک البمز بھی ریلیز کئے نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے انہوں نے پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا وہ 49سال کی عمر میں16 اگست1997 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو چھوڑ کر دنیا فانی سے رحلت کرگئے
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 17:15:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :