کروشین سٹار فٹبالر ماریومینڈزوکک کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بدھ 15 اگست 2018 20:42

کروشین سٹار فٹبالر ماریومینڈزوکک کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) کروشین عالمی کپ کے ہیرواورسٹارسٹرائیکرماریومینڈزوکک نے 32برس کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے ،یہ بات ملک کی قومی فٹبال فیڈریشن نے گزشتہ روزکہی۔

(جاری ہے)

مینڈزوکک نے فیڈریشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک خط میں کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ میرے لئے وقت آچکاہے کہ میں نے کروشیاکواپنابہترین وقت دیااورکروشین فٹبال میں عظیم کامیابیوں کیلئے کرداراداکیا۔

جیوونٹس کے کھلاڑی کاکہناتھاکہ عالمی کپ فائنل میں فرانس کے ہاتھوں 4-2سے شکست کے بعدرنراپ کے مقام سے انہیں نئی توانائی ملی ہے ،تاہم اس اہم فیصلے میں بھی انہیں آسانی ملی ہے ۔ مینڈزوکک نے 89مقابلوں میں کروشیاکی طرف سے 33گول کئے اورملک کے ڈیورسوکرکے مقابلے میں رینکنگ میں دوسرے نمبرپرہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 20:42:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :