گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

بدھ 15 اگست 2018 23:03

گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری سٹیڈ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، انہیں مائیک ہیسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہیسن نے رواں برس جون میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، گیری سٹیڈ اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

گیری سٹیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے جس پر نیوزی لینڈ بورڈ حکام کا مشکور ہوں، میں جانتا ہوں کہ اس وقت بورڈ کیلئے 2019ء ورلڈ کپ کیلئے حکمت عملی بنانا اولین ترجیح اور بڑا ایجنڈا ہے لیکن میرے خیال میں اس کے علاوہ اور بھی بہت اہم چیزیں ہیں جنہیں درست کرنا ضروری ہے۔ سٹیڈ کو 1999ء میں پانچ ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا تھا، 46 سالہ سٹیڈ 2004ء سے 2008ء کے دوران نیوزی لینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھی کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ انہیں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 23:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :