نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ،گرین شرٹس کے لیے بڑ ی خبر آگئی
فنچ کی لمبی چھلانگ،نمبر ون بیٹسمین بن گئے،فخر زمان کا دوسرا نمبر
ذیشان مہتاب جمعرات 16 اگست 2018 15:07
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018 ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی ہے،آسٹریلیا کے موجودہ کپتان ایرون فنچ 3 کھلاڑیوں پر چھلانگ لگاتے ہوئے 891پوائنٹس کے ساتھ بیٹسمینوں میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے ہیں جس کی وجہ سے 842پوائنٹس کے مالک پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بھارت کے لوکیش راہول 812پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔کولن منرو(801)،بابر اعظم(765) اور گلین میکسویل (761)بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں،نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 7ویں ، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھویں ،آسٹریلیا کے ڈارسی شارٹ 9ویں اور بھارت کے روہت شرما دسویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلرزکی فہرست میں افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان 813پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان کے شاداب خان 723پوائنٹس لے کر بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں،نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی تیسرے، بھارت کے یزودل چاہل چوتھے،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پانچویں،آسٹریلیاکے اینڈریو ٹائی چھٹے،ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری ساتویں،انگلینڈ کے عادل رشید آٹھویں،افغانستان کے محمد نبی نویں اور جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔
ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم 132پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، بھارت(124)، آسٹریلیا(122)، انگلینڈ(117) ، نیوزی لینڈ(116) ، جنوبی افریقا(114) ، ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز(106) ، افغانستان(91)، سری لنکا (85)اور بنگلہ دیش(77) دوسرے سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم62پوائنٹس کے ساتھ 11ویں ، زمبابوے56پوائنٹس لے کر 12ویں،متحدہ عرب امارات51پوائنٹس کے ساتھ 13ویں ،ہالینڈ کی ٹیم50پوائنٹس کے ساتھ14ویں ،ہانگ کانگ کی ٹیم 42پوائنٹس لے کر15ویں ، اومان کی کرکٹ ٹیم 39پوائنٹس کے ساتھ16ویں اور پاکستان کے خلاف رواں سال مئی میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی آئر لینڈ کی ٹیم35پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر براجمان ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 15:07:43
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ثقافتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
-
اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پلان لارہے ہیں،صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیئرز فیصل ایوب کھوکھر