اسپاٹ فکسنگ‘کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ (کل ) سنایا جائے گا

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

اسپاٹ فکسنگ‘کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ (کل ) سنایا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ آکل بروز ( جمعہ ) کو سنایا جائے گا۔ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر)فضل میراں نے 12 روز قبل سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرکے 15 روز میں سنانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق کرکٹر پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

جن میں عدم تعاون، بکیز سے رابطے، پلیئرز کو فکسنگ پر اکسانے، معلومات چھپانے کے الزامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ناصرجمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے پی سی بی کی طرف سے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، ناصر جمشید نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا اور پی سی بی کی لیگل ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور سلمان نصیر نے ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ کرکٹر کو سخت سزا دے کر دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے۔واضح رہے کہ ناصرجمشید کو اس سے قبل تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال معطلی کی سزا دی جا چکی ہے، پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اور دیگر الزامات لگاتے ہوئے ٹریبیونل میں یہ دوسرا کیس دائر کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 18:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :