ڈیرن بیری نے 'پی سی بی' کی فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی

ابھی بیرون ملک کل وقتی ملازمت کے لیے تیار نہیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیرن بیری ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے، کہ ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی، مکی آرتھر پاکستانی کوچ

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

ڈیرن بیری نے 'پی سی بی' کی فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) آسٹریلوی اسٹیٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی ہے ۔سابق وکٹ کیپر بلے باز اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بیرون ملک کل وقتی ملازمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ڈیرن بیری نے کہا کہ ’میں اس پیشکش کے لیے مکی آرتھر اور پی سی بی کا بہت شکر گزار ہوں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل وقتی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا اور بین الاقوامی کوچنگ کی پیشکش سے متعلق بھی غور کروں گا۔

(جاری ہے)

‘ڈیرن بیری کو فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش اس وقت کی گئی جب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اپنے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈیرن بیری نے 1989 سے 2004 تک 153 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہونے سے قبل انہوں نے مقامی ٹیم 'جنوبی آسٹریلیا' کے ساتھ چار سال گزارے اور اس کی بگ بیش کے 11-2010 کے سیزن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے میں رہنمائی کی دوسری جانب ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی مجھے اٴْمید تھی کہ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بیری فیلڈنگ کوچ بن جائیں گے مگر انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انکار کردیا، آرتھر نے کہاکہ میں اس وقت مختلف شخصیات کا جائزہ لے رہا ہوں تاہم مجھے ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی، وہ ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 19:49:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :