امریکا :بیس بال میچ کے دوران کھلاڑ ی آپس میں گھتم گتھا ہو گئے

بیس بال میدان نے ریسلنگ رِنگ کی شکل اختیار کر لی ،میدان دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کا محاذ بن گیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

امریکا :بیس بال میچ کے دوران کھلاڑ ی آپس میں گھتم گتھا ہو گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) امریکا میں بیس بال کا میدان ریسلنگ کا رِنگ بن گیا، میچ کے دوران لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے۔کوچز اور انتظامیہ نے مداخت کر کے معاملہ ٹھنڈا کروا دیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں بیس بال کا میدان دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کا محاذ بن گیا، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کی ٹیموں کے درمیان میچ میں دو کھلاڑی الجھ پڑے۔اس کے بعد پلیئرز نے ایک دوسرے پر چڑھائی کر دی۔ کوچز اور انتظامیہ کی مداخلت سے سیز فائر تو کرا دیا لیکن امپائرز نے جھگڑے کا سبب بننے والے دونوں کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 19:49:47