فیفا رینکنگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس نمبر ون بن گیا

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

فیفا رینکنگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس نمبر ون بن گیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) فیفا رینکنگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس نمبر ون بن گیا جب کہ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر جرمنی اور ارجنٹائن ٹاپ 10 سے باہر ہو گئی ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2018 میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے شرکت کرنیوالی جرمن ٹیم ناک آئوٹ رائونڈ میں رسائی حاصل نہیں کر پائی تھی، جرمنی 14 درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ارجنٹائن کی ٹیم بھی تنزلی کے ساتھ 11ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ 5 ٹیموں میں بالترتیب ورلڈ چمپئن فرانس، بلجیم، برازیل، ورلڈ کپ کی رنرز اپ کروشیا اور یوراگوئے شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی پانے والی انگلش ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے، پرتگال 7ویں، سوئٹزر لینڈ 8ویں، سپین 9ویں اور ڈنمارک 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے روس کی ٹیم 21 درجے ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئی ہے، گروپ سٹیج میں باہر ہونے والی مصری ٹیم 20 درجے تنزلی کے ساتھ 65 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 22:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :