شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

جمعرات 16 اگست 2018 23:49

شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز میں جاری کریبئین پریمیئر لیگ کے میچ میں ایمزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارباڈوس ٹرائی ڈینڈس کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا جس کے بعد اب ان کے 8034 رنز ہوگئے ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 95رنز ہے۔سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کے ساتھ سرفہرست، برینڈن میک کولم 9188 رنز کے ساتھ دوسرے تاہم کیرون پولارڈ 8225 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 23:49:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :