انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل شروع ہوگا

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

جمعہ 17 اگست 2018 13:33

نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا ،ْ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 13:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :