انگلینڈ ‘بھارت کے مابین کرکٹ میدان کل سجے گا

انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

جمعہ 17 اگست 2018 16:02

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت 2-1 سے کامیاب رہا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں اسی مارجن سے ہرا کر بدلہ چکا لیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انگلش بلے بازوں کو بھارتی سپنرز جبکہ بھارتی بلے بازوں کو میزبان ٹیم کے مضبوط فاسٹ بائولنگ اٹیک کا چیلنج درپیش ہے، ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کوہلی الیون بھی مضبوط، تجربہ کار اور سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلینڈ نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا اور بین سٹوکس کی برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس سے بری ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلش سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹرکک، ثام کیورن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، جیمی پورٹر، عادل راشد، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 16:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :