سابق آسٹریلوی کپتان کی جانب سے عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام

عالمی کرکٹ برادری کو عمران خان پرفخر ہے: ایلن بورڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اگست 2018 15:15

سابق آسٹریلوی کپتان کی جانب سے عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2018 ء) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز کرس گیل نے بھی لیجنڈری کرکٹر عمران خان کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 272میں سے 115 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔

’کپتان ‘ کی اس کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور اس موقع پر سابق آسٹریلین کپتان اور1987ءکا ورلڈ کپ جیتنے والی کینگروز کی ٹیم کے کپتان ایلن بارڈر نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ”کرکٹ کی عالمی برادری کو عمران خان پر فخر ہے، ہمیں یقین ہے عمران خان پورے جذبے اور عزم کےساتھ اپنے عوام کی قیادت کریں گے“ ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) 158 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)82 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) 53 سیٹوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے ) کی قومی اسمبلی میں 15،پاکستان مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان7 ،بلوچستا ن نیشنل پارٹی(بی این پی )4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کا ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ 
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 15:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :