آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے

جمعہ 17 اگست 2018 18:02

آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوئنٹی 20 لیگ کا انعقاد رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا تاہم اس کا شیڈول آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے متصادم ہے ، اس لیے کینگرو بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں پر یو اے ای لیگ میں شرکت پر پابندی لگائی جائیگی ، اس طرح آسٹریلوی ہارڈ ہٹرز خلیجی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے البتہ حال ہی میں بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر مچل جونسن کو استثنیٰ حاصل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک، ایک برس پابندی کے باعث فری لانسر بننے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اورنائب ڈیوڈ وارنر صحرا میں بھی ڈالرز کمانے کیلئے پہنچ سکتے ہیں ، دونوں نے کینیڈا کی گلوبل لیگ میں بھی حصہ لیا تھا اور اب کیریبیئن پریمیر لیگ کھیل رہے ہیں، اگرچہ ابھی تک دونوں ہی خاطر خواہ پرفارم نہیں کرپائے مگر انٹرنیشنل تجربہ اور نام ہونے کی وجہ سے انھیں یو اے ای لیگ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا سکتا ہے ، ان دونوں کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 18:02:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :