مارسیلو میلو اور لیوکاس کیوبوٹ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 17 اگست 2018 18:20

مارسیلو میلو اور لیوکاس کیوبوٹ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکار کیوبوٹ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کلاسن اور انکے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

امریکہ میں جاری ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکار کیوبوٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کلاسن اور انکے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 18:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :