پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز ( ہفتہ ) کو کھیلا جائے گا۔ فائنل سہ پہر تین بجے ہوگا جبکہ مہمان خصوصی پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار ہوں گے۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم، دیگر عہدیدارمحمد عمران، شعیب مسعود، عاصم امین، محمد ارشد ، محمد شاہد اور دیگر بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دونوں سیمی فائنلز کافی کلوز رہے۔ پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے وقاص محبوب نے 40منٹ کے زبردست مقابلے کے بعد آرمی کے صدام الحق کو 10/12, 19/17, 11/2, 11/2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دونوں کے درمیان پانچ گیمز ہوئیں۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے کاشف آصف نے 44 منٹ کے لمبے میچ کے بعد کے پی کے عباس زیب کو 9/11, 4/11, 11/2, 11/4, 11/5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کاشف آصف نے پہلی گیمز ہارنے کے باوجود اچھا کم بیک کیا اور اگلی تینوں گیمز جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 21:57:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :