پشاور،یوم آزادی کے حوالے سے پشاور سے مردان تک منعقدہ سائیکل ریس احسان اللہ نے اپنے نام کر لی

ریس میں ارشاد نے دوسری اور محمد اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعہ 17 اگست 2018 23:02

پشاور،یوم آزادی کے حوالے سے پشاور سے مردان تک منعقدہ سائیکل ریس احسان اللہ نے اپنے نام کر لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) یوم آزادی کے حوالے سے پشاور سے مردان تک منعقدہ سائیکل ریس احسان اللہ نے اپنے نام کر لی ۔ریس میں ارشاد نے دوسری اور محمد اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عمران خان تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد خان ،ریجنل سپورٹس آفیسر مردان کاشف فرحان اور مردان سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر میر بشر خان اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر پشاور تا مردان سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا۔پشاور سے ریس کا افتتاح ایم پی اے کامران بنگش نے کیا 49کلومیٹر کے فاصلے پر منعقدہ سائیکل ریس میں صوبے بھر کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ سائیکل ریس احسان اللہ نے جیت لیا،ارشاد نے دوسری اور محمد اوعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔اخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد خان نے پوزیشن لینے والے سائیکلسٹوں میں ٹرفیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 23:02:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :