جنرل قمر جاویدباجوہ کی باتیں دل کو اچھی لگیں،نوجوت سنگھ سدھو

پاکستانی آرمی چیف کوگرونانک اورپنجہ صاحب جانے کابتایا: سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 اگست 2018 14:23

جنرل قمر جاویدباجوہ کی باتیں دل کو اچھی لگیں،نوجوت سنگھ سدھو
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2018 ء) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرتپاک اندازمیں ویلکم کیا،پاکستانی آرمی چیف سے خوش گواراندازمیں پنجابی میں بات ہوئی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کوگرونانک اورپنجہ صاحب جانے کابتایا،آرمی چیف کوباباگرونانک کی 550 ویں تقریبات میں شرکت کی خواہش کابھی بتایا۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ایک چھوٹاساوفدلاناچاہتاہوں جس پر جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاجتنے لوگ مرضی آناچاہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسندہیں،آپ کوہرجگہ ویلکم کہیں گے،نوجوت سندھ سدھو کا کہناتھا کہ پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے اندازمیں بات چیت دل کوبہت بھائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے تھے جہاں سے شام کو ان کی اسلام آباد آمد ہوئی ۔نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے کو اعزاز قرار دیا اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

سدھو نے لاہور آمد کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ میری جانب سے پوری پاکستانی قوم اور عمران خان کو پرامن انتخابات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ میں بھارت سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنکار اور کھلاڑی تمام دنیا میں عوام کے درمیان محبت اور پیار کو فروغ دیتے ہیں، میرا پاکستان کا دورہ صرف اور صرف عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ہے اور میں اپنے دوست کی دعوت پر خصوصی طور پر آیا ہوں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بھارت سے عمران خان کیلئے صرف ایک شال کا تحفہ لایا ہوں اس کے علاوہ ان کے ساتھ میری اور میرے دوستوں و اہلخانہ کی ان گنت دعائیں ہیں۔ نوجوت سدھو19 اگست کو واپس لاہور پہنچیں گے اور اسی دوپہر واپس بھارت لوٹ جائیں گے۔پاکستان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو2 ہفتے کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 14:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :