یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا کلب کلفٹن کراس اوورز کو مات دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 17:47

یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا کلب کلفٹن کراس اوورز کو مات دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ کورٹ کراچی پر جاری "یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں اومیگا کلب نے کلفٹن کراس اوورز کو 46-40سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے کینز جونسن 18،عباس 9اور میجر محمد عمران نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سعد عبدالباسط 10،ایم سمیر 9اور عمیر خواجہ نے 8پوائنٹس کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے ایک اور میچ میں عثمان کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 38-26سے مات دیکر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا ،فاتح کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 10،حمزہ خواجہ 10اور حمزہ آصف نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اوسید سعید 8،حسین علی 7اور وسیم خان نے 6پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،جاوید خان ،عامر شریف ،طارق حسین ،نزاکت خان اور عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و اسکورر ذعیمہ خاتون ،ذاہد ملک ،حسن علی اور محمد دانیال خان تھے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 17:47:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :